Disable Preloader

Latest News

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے متحدہ علماءبورڈ کے ممبران کی تعارفی ملاقات صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی اُمور اور عدنان قادری کے علاوہ محکمہ اوقاف اور مذہبی اُمور کے دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود وزیراعلیٰ کو متحدہ علماءبورڈ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر بریفینگ تمام مکاتب فکر کے علماءپر مشتمل متحدہ علماءبورڈ کا قیام ایک احسن اقدام ہے, صوبے میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں متحدہ علماءبورڈکا کردار لائق تحسین ہے، اس کے علاوہ مختلف بیماریوں اور سماجی برائیوں کے خلاف شعور اُجاگر کرنے میں بھی متحدہ علماءبورڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے، صوبائی حکومت متحدہ علماءبورڈ کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ صوبائی حکومت تمام مذہبی اور سماجی معاملات میں علمائے کرام کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے, اس سلسلے میں متحدہ علماءبورڈ کی وساطت سے علمائے کرام کے ساتھ قریبی روابط رکھے جائیں گے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات ہے ، ریاست مدینہ کے طرز پر حکومت کا قیام علمائے کرام کی مدد اور تعاون سے ہی ممکن ہے، مدارس کی رجسٹریشن ، آئمہ کرام کے اعزازیے ، مساجد و مدارس کی سولرائزیشن سمیت دیگر تمام معاملات میں علمائے کرام سے بھرپور مشاورت کی جائے گی, موجودہ صوبائی حکومت نے مساجد کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی سولرائزیشن منصوبے میں شامل کیا ہے, صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ابتدائی طور پر 15 مساجد اور 10 مدارس کو سولرائزکیا جارہا ہے ، مدارس کے بچوں کی Capacity building اور Skill development پروگراموں پر عمل درآمد تیز کیا جائے گا، ان پروگراموں میں بچیوں کے مدارس کو بھی شامل کیا جائے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کا متحدہ علماءبورڈ کے ممبران کیلئے فی کس ماہانہ ایک لاکھ روپے اعزازیوں کا اعلان وزیراعلیٰ کا سرکاری امام مساجد اور خطباءکو اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کا بھی اعلان وزیراعلیٰ کی فکسڈ پے پر اوقاف کی مساجد میں خدمات سر انجام دینے والے اماموں اور خطیبوں کو مستقل کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت زکوٰة کے نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں ، زکوٰة کو اصل حقدار تک پہنچانے میں علمائے کرام تعاون کریں.